پشاور، دوستی ویلفیئرآرگنائزیشن کا تعلیمی اہمیت کے بارے میں سیمینارکاانعقاد

جمعہ 13 ستمبر 2019 12:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) دوستی ویلفیئرآرگنائزیشن نے تعلیم کی اہمیت کے بارے میںجامعہ پشاورمیں سیمینارکاانعقادکیاگیا جس میں طلبہ اوراساتذہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرامجد ربا نے کہاکہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیرترقی نہیں کرسکتی، معاشرہ تب ترقی کرے گا جب اس کے شہری تعلیم پرخصوصی توجہ دیں۔ انہوںنے اساتذہ کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ طلبہ کے پڑھائی پرخصوصی توجہ دیں تاکہ وہ بڑے ہوکرتعلیمی میدان میں ملک کانام روشن کرنے میں اپناکرداراحسن طریقے سے نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :