احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں اہم ملزم عبد الغنی مجید کا جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی استدعا مسترد کردی ،ملزم کو جیل بھجوانے کاحکم

جمعہ 13 ستمبر 2019 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں اہم ملزم عبد الغنی مجید کا جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوانے کاحکم دیدیا ۔ جمعہ کو جعلی اکائونٹس کیس کے اہم ملزم عبد الغنی مجید کے جسمانی ریمارنڈ کیلئے نیب کی درخواست پر احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔

نیب نے ایک اور کیس میں عبد الغنی مجید سے تحقیقات کیلئے عدالت سے جسمانی ریمارنڈ دینے کی استدعا کی ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پر ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمارنڈ دیا جاے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم نے تین اکائونٹس کے ذریعے بے ضابطگیاں کیں۔ وکیل عبد الغنی نے کہاکہ عبد الغنی المجید سے اس کیس میں تحقیقات ہو چکی ہے، نیب نے اس کیس میں اڈیالہ جیل میں بھی پوچھ گچھ کی۔ وکیل غنی مجید نے کہاکہ عدالت نیب کی استدعا کو مسترد کرے۔ احتساب عدالت نے عبد الغنی مجید کا جسمانی ریمارنڈ دینے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے حکم دیا کہ عبد الغنی مجید کو جیل بھجوایا جائے۔ جج نے کہاکہ نیب نے تحقیقات کرنی ہے تو جیل جا کر بھی کر سکتا ہے۔