ہرنائی میں ٹھیکیدار سرورکاکڑ کے ڈیرہ پر حملہ ،شہید کرنے کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ملک روح اللہ خان ترین

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:57

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ملک روح اللہ خان ترین نے گزشتہ شب ہرنائی کے علاقہ طالب لیز کوئل مائینز ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے ٹھیکیدار سرور کاکڑ کے ڈیرہ پر فائرنگ کرکے ٹھیکیدار کوشہید جبکہ ایک مزدور کو زخمی اور گاڑی کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ، آئی جی ایف سی بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرنائی میں گزشتہ کئی دنوں سے کوئلہ کانوں پر نامعلوم کی جانب سے حملے ، مزدوروں کو زودکوب کرنے کوئلہ کانوں کے قیمتی مشینری کو جلانے کی واداتیں کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے کوئلہ کے کاروبار کو تباہی سے بچایا انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگ کوئلہ کانوں میں کام کرتے ہے اور انکا روزگار کوئلہ کانوں میں کام کرنے سے وابستہ ہے اگر یہی صورتحال رہی تو لوگ خوف کی وجہ سے کاروبار کو بند کرنے مجبور ہونگے ملک روح اللہ خان ترین نے گزشتہ شب شہید ہونے والے سرورکاکڑ کی شہادت پر رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔