ددوچھہ ڈیم کی تعمیر سے 25 ملین گیلن یومیہ پانی مہیاکیاجاسکے گا،کمشنر

منصوبہ کی تکمیل سے آئندہ 12 سالوں تک راولپنڈی کی عوام کوپانی کاکمی کا سامنا نہیں ہو گا، ثاقب ظفرکی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 15 ستمبر 2019 15:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ ددوچھہ ڈیم کی تعمیر سے 25ملین گیلن یومیہ پانی مہیاکیاجاسکے گا۔عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر اس منصوبے کوتین سال میں مکمل کیاجائے گا جس کی تکمیل سے آئندہ 12سالوں تک راولپنڈی کی عوام کوپانی کاکمی کاسامنانہیں کرناپڑے گا۔ان خیالات کااظہارکمشنر ثاقب ظفر نے گذشتہ روز''اے پی پی ''سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کی ددوچھہ ڈیم کی تعمیر کے لئے روات کے صنعتی ایریا کے قریب دس ہزار کنال اراضی مختص کی گئی ہے جبکہ کچھ صنعتیں بھی ڈیم کی حدود میں شامل ہیں جہنیں ختم کر کے مالکان کومعاوضہ دیاجائے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی شہر کی آبادی میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے اوریہاں کی عوام کوپانی کی شدید قلت کاسامنا رہتاہے اس وقت راولپنڈی کی عوام کویومیہ 64ملین گیلن پانی فراہم کیاجارہاہے اورخانپورڈیم ہی پانی کاذریعہ ہے جہاں سے 51ملین گیلن یومیہ پانی حاصل کیاجارہاہے جبکہ 13ملین گیلن ٹیوب ویلز کے زریعے حاصل کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :