میپکوٹاسک فورسزنے ایک روزمیں 96بجلی چورپکڑلئے ،31لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد

اتوار 15 ستمبر 2019 16:15

ملتان ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں96بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ70ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر31لاکھ48ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔5 مقدمات درج کر دیئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

14ستمبر2019ء کو ملتان میں16گھریلواورکمرشل صارفین کو38165یونٹس چوری کرنے پر798552 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں17 گھریلواورکمرشل صارفین کو29876یونٹس چوری کرنے پر415599 روپے جرمانہ اور5ایف آئی آرز درج، وہاڑی میں7 گھریلو اور کمرشل صارفین کو14120یونٹس چوری کرنے پر265391روپے جرمانہ ،بہاولپور میں 7گھریلواورکمرشل صارفین کو12378صارفین کو 273500 روپے جرمانہ، ساہیوال میں10گھریلواورکمرشل صارفین کو15746یونٹس چوری کرنے پر279045روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں7 گھریلو صارفین کو6576یونٹس چوری کرنے پر119500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں14 گھریلواورکمرشل صارفین کو21637یونٹس چوری کرنے پر408110روپے جرمانہ،بہاولنگر میں4 گھریلو صارفین کو 4615 یونٹس چوری کرنے پر88000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں14 گھریلو،کمرشل اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کو27703یونٹس چوری کرنے پر500447 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔