وزیرتعمیرات عامہ کی زیر صدارت اجلاس،وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ حویلی کے انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 15 ستمبر 2019 18:10

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیرتعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز کی زیر صدارت وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ حویلی کے انتظامات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ کے آفس چیمبر میں میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں وزیرتعمیرات عامہ ومواصلات نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ حویلی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ضلعی آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم کے دورہ حویلی کے جملہ انتظامات فوری مکمل کریں اور جس محکمہ کے ذمہ جو بھی کام لگایا گیا ہے اُس کو بخوبی انجام دیں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلسہ گاہ اور وزیراعظم کے دورہ حویلی کے انتظامات کے متعلق جو بھی کام ہے اُس کی خود نگرانی کرتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ ارشد محمود ،ایس پی حویلی مرزا شوکت حیات ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،ایم ایس ڈاکٹر مشکور ،ایکسین شاہرات ظہیر احمد ،وٹرنری آفیسر ڈاکٹر منظور احمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد رفیق ،ڈی ایف او ساجد ندیم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خالد محمود قریشی ،محمد عجاز خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد یوسف قریشی ،چوہدری عبدالمجید ڈسٹرکٹ آفیسر بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ،ایکسین شاہرات زبیر احمد ،چیئرمین ضلع زکوٰة کونسل قمر دین قمر ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رحمت جان ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سید نسیم عباس شاہ ،محمد بشیر کیانی(ر)ایس پی ،چوہدری جمیل احمد صدر انجمن تاجران ،ایس ڈی او پاور ڈویلپمنٹ محمود علی ،تحصیلدار زاہد چوہان نے شرکت کی ۔