قدرتی حسن تباہ کرنے میں ملوث نجی رہائشی اسکیموں کے خلاف کارروائی شروع
ایک رہائشی ا سکیم کومحکمہ ماحولیات کی جانب سے غیر قانونی این او سی دیے جانے کا انکشاف،اینٹی کرپشن
اتوار 15 ستمبر 2019 19:00
(جاری ہے)
سوسائٹیز کی غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے نا صرف سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا جارہا تھا بلکہ موقع پر خوبصورت پہاڑوں کی کٹائی شروع کر کے قدرتی حسن کو بھی تباہ کیا کیا تھا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پر باضابطہ انکوائری کا آغاز کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن راولپنڈی اورڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن چکوال پر مشتمل مشترکہ انکوائری ٹیم کو انکوائری تفویض کی۔
تحقیقاتی ٹیم نے چیف آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ضلع کونسل چکوال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ماحولیات )ضلع چکوال کو مشترکہ انکوائری ٹیم کے روبرو طلب کیا تاکہ قدرتی ماحول، سبزہ، میٹھے پانی کے ذخائر و جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران ا ور سوسائٹی کے مالکان کے کردار کا تعین کیا جا سکے اور تمام اہلکاران و افراد جنہوں نے جان بوجھ کر اپنی ڈیوٹی سے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے غیر قانونی سوسائٹیز کی تعمیرات سے ماحول کو تبا ہ کیا۔ انکوائری کے دوران سرکاری ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا جس سے ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ شالیمار ہل فارم کوقواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے محکمہ ماحولیات نے این او سی جاری کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پہاڑو ں کی کٹائی کے دوران لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ بھی لا حق ہو سکتا ہے جبکہ بقیہ دونوں سوسائٹیز کو کوئٰی این او سی جاری نہ کیا گیا۔ آئندہ تاریخ پر تمام سوسائٹیز کو مکمل ریکارڈ جمع کروانے کے لئے پابند کیا گیا ہے۔ دورانِ انکوائری اس امر کی بھی تفتیش جاری ہے کہ بغیر این او سی کے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر بِلا کسی روک ٹوک کے ڈویلپرز تشہیر جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس ضمن میں مقامی حکومتیں قانونی کاروائی کرنے کی مکمل طور مجاز ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.