گوجرانوالہ، حسینیت باطل قوموں کے آگے ڈٹ جانے کا نام ہے، محمد عمر صدیقی و دیگر

اتوار 15 ستمبر 2019 20:00

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) حسینیت باطل قوموں کے آگے ڈٹ جانے کا نام ہے،دور حاضر کی یزیدی قوتوں کی سرکوبی کیلئے حسینی جذبے کی ضرورت ہے‘آج پھر کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کو نئی کربلا کا سامنا ہے،امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پیغام حسین کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے،سیدنا امام حسین نے میدان کربلا میں دین اسلام کو بچانے کیلئے لازوال قربانی پیش کی۔

ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عمر صدیقی کیلانی ‘چوہدری اشرف علی انصاری ایم پی اے ‘صاحبزادہ حافظ مہر محمد عدیل عارف مرکزی سالار اعظم پاکستان سنی فورس ‘صاحبزادہ چوہدری محمد عمر سلیم گجر ‘میاں محمد سلیم انصاری نقشبندی ‘حافظ محمد احمد رضا انصاری ‘سید صداقت علی شاہ بخاری ‘ڈاکٹر عبدالرشید انصاری چشتی گولڑوی ‘صاحبزادہ حافظ محمد نعمان صدیقی کیلانی ‘صاحبزادہ میاں محمد اکرم قادری ‘حضرت مولانا محمد ناظم حسین نقشبندی مرکزی امیر تحریک اسلام پاکستان ‘مولانا محمد شبیر رضوی ‘چوہدری غلام دستگیر خاں مرکزی ناظم اعلی پاکستان سنی فورس ‘حافظ محمد نواز انصاری رضوی ‘صاحبزادہ محمد بلال رشید انصاری و دیگر نے پاکستان سنی فورس کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر سید الشہداء حضرت سیدنا امام حسینؓ جامع مسجد دربار سائیں رحمت علی چشتی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام نے ظلم اور جبر کے آگے قوت ایمانی سے دیوار کھڑی کی اور اسلام کی بقاء کیلئے عظیم قربانیاں دیں، میدان کربلا میں حق و باطل کا معرکہ تھا، امام حسین شہید ہو کر امر ہو گئے جبکہ یزید زندہ رہ کر بھی تاریخ میں مٹ گیا، غم حسین ایک ایسا بادل ہے جو انسانیت کے دلوں پر آج بھی سایہ فگن ہے۔