چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت پولیس ریفارمزکمیٹی کا اجلاس 26ستمبر ہوگا

یکم جنوری سے لے کرستمبر تک پولیس کے خلاف درج شکایات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں

پیر 16 ستمبر 2019 13:51

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت پولیس ریفارمزکمیٹی کا اجلاس 26ستمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت پولیس ریفارمزکمیٹی کا اجلاس 26ستمبرکوہوگا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پولیس ریفارم کمیٹی کا اجلاس ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ تمام صوبوں کے آئی جیز سے پولیس کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کرلی گئیں، سابق ہوم سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ بھی پولیس ریفارم کمیٹی میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پولیس ریفارم کمیٹی کا اجلاس لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام ہو گا،یکم جنوری سے لے کرستمبر تک پولیس کے خلاف درج شکایات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں ۔