عدالت نے پاکستان کا یوم آزادی 15اگست کو منانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہورہائیکورٹ نے یوم آزادی پاکستان 14 کے بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا
مقدس فاروق اعوان پیر 16 ستمبر 2019 15:42
(جاری ہے)
محمد حسنین نامی شہری نے 26جون کو دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت عالیہ حکومت کو پاکستان کا یوم آزاد 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق حکم دے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کرے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے آج تک پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست جب کہ بھارت کا یوام آزادی 15 اسگت کو منایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے بننے سے پہلے انڈین انڈیپینڈنٹ بل 4 جولائی 1947 کو متعارف کرایا گیا تھا جو کہ 15 جولائی 1947 کو قانون بن گیا ۔ اس ایکٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ایک آزاد مملکت کے طور پر وجود میں آئے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت ِپاکستان کو یوم آزادی 14 اگست کے بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے آج تک پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست اور بھارت کا یوم آزادی 15 اگست کو منایا جا رہا ہے۔پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ا نتھک محنت کے بعد وجود میں آیا تھااور 27رمضان المبارک کو 14اگست کی رات ختم ہونے کے بعد 12بج کر 5منٹ پرریڈیو پاکستان پر پاکستان کی آزادی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت ریڈیو پر اعلان کیا گیا تھا ’یہ ہے ریڈیو پاکستان ، آپ سب کو پاکستان مبارک ہو‘۔ پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست کو منانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے آج مترد کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.