گوجرانوالہ، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف پر مہر لگ گئی، قاسم اکرم وڑائچ

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف پر مہر لگ گئی،کشمیر سے بھارتی تسلط کا خاتمہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ،مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کا فیصلہ ہرگز برقرار نہیں رکھا جا سکتا،42دن سے لاک ڈان میں محبوس کشمیریوں کے اندر بھڑکنے والی آزادی کی چنگاری جلد ہی بھارتی تسلط کو بھسم کر دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پی پی 62میں منعقدہ اجلاس کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈان کا44روز سے جاری بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مظالم اور بندشوں کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام ہے۔ کشمیرکا مسئلہ صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پاکستان کی بقا و سلامتی اور پورے عالم اسلام کا بھی ہے۔