جرمنی کا پاکستان کو10 کروڑ90 لاکھ یورو امداد دینے کا اعلان

جرمنی کی امدادی رقم گُڈگورننس، توانائی اورمعاشی ترقی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 ستمبر 2019 17:36

جرمنی کا پاکستان کو10 کروڑ90 لاکھ یورو امداد دینے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 ستمبر2019ء) جرمنی پاکستان کو10 کروڑ90 لاکھ یورو امداد فراہم کرے گا، امداد کی رقم گڈگورننس، توانائی اورمعاشی ترقی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، اس رقم میں گرانٹ اور قرض بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی پاکستان کو2 سالوں میں10 کروڑ90 لاکھ یورو امداد فراہم دے گا۔ پاکستان اورجرمنی کے درمیان ترقیاتی تعاون پر مذاکرات11 سے 12 ستمبر تک جرمنی میں ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ جرمنی پاکستان کو8 کروڑ40 لاکھ یورو کی گرانٹ اور اڑھائی کروڑیورو کا قرض فراہم کرے گا۔ یعنی قرض اور امداد کی مد میں کل رقم 10 کروڑ90 لاکھ یورو فراہم کی جائے گی۔ یہ رقم پاکستان کو آئندہ دو سالوں میں دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جرمنی کی جانب سے نئی امداد گڈگورننس، توانائی اورمعاشی ترقی کے منصوبوں کیلئے فراہم کی جائےگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جہاد اظہور کر رہے ہیں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ ارنسٹو رمیز ریگو بھی وفد میں شامل ہیں. ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا‘مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی. بریفنگ کے دوران مشیر خزانہ نے بتایا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی کے لیے نجکاری کو تیز کیا جائے گا، نجکاری کی فعال فہرست میں مزید 10 ادارے شامل کیے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا، موجودہ سال معاشی ترقی کا ہدف پورا کیا جائے گا. خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد معاشی مشاورت کے لیے پاکستان پہنچا ہے جہاں وہ معاشی اصلاحات پر پاکستان کو تجاویز دے گا اور بجٹ اہداف کے حصول میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔