ٹنڈو محمد خان،ویسریا پولیس چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار کار کا چنگچی رکشا سے زور دار تصادم،ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

منگل 17 ستمبر 2019 22:08

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر ویسریا پولیس چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار کار کا چنگچی رکشا سے زور دار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چنگچی رکشے میں سوار 40سالہ ضمیر لغاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 20سالہ شعبان لغاری شدید زخمی ہوا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس ٹنڈومحمدخان نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد شعبان لغاری کو سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا اور لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے کار کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور ونیش کولہی کو گرفتار کر لیا ہے ۔