نوجوانوں کا نصا بی کتابوں کے سا تھ سا تھ دیگر کتا بوں کی جا نب راغب ہو نا خوش آئند عمل ہے،گو رنر بلوچستان

منگل 17 ستمبر 2019 23:00

ْ کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) گو رنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا نصا بی کتابوں کے سا تھ سا تھ دیگر کتا بوں کی جا نب راغب ہو نایقینا ایک خوش آئند عمل ہے۔ پل پل بدلتی دنیا کے اس تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور میں بھی کتابیں لوگوں کی سوچ او پروچ د ینے والے تصورات وا فکا ر فراہم کر تی ہیں ۔

۔ لہذا ضروری ہے کہ ہم معیا ری کتابوں سے نو جوانوں ربطہ و تعلق مظبو ط اور مستحکم کر یں ۔ تاکہ معاشرے میں بردباری ،اخوت۔ علم دوستی اور خاص کر اختلا ف رائے کا احترام کے جذبے کو ا بھار نے کیلئے راہ ہموارہو نے کے قا بل ہو جا ئیں ۔ ان خیلا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یونیورسٹی لا ء کالج کوئٹہ میں کتب میلہ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال پرنسپل لاء کالج گل کا کڑ ۔ما یہ ناز آرٹسٹ وفلم ڈائر یکٹر زیبابختیا ر سمیت اساتذہ اور طلبہء وطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ گو رنر بلو چستان نے اس موقع پر کہا کہ کتا ب اور صا حب کتاب سے قر بت پیدا کر نے سے نہ صرف مثبت و تعمیری سوچلہ حو صلہ ا فز ائی ہو تی ہے ۔بلکہ ذہنی تنا ئو کا خا تمہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ثقافتی گھٹن اور ذہنوں سے سخت گہر ی و شدت کو ملیا میٹ کر نے کا راز بھی کتا بو ںسے دوستی کرنے میں پوشیدہ ہے۔ گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی لا ء کالج کے مختلف حصو ں کا اور کتب میلہ میں لگا ئے گئے بک اسٹالز کا بھی معا ئنہ کیا قا بل ازیں گو رنر بلو چستان نے یو نیو رسٹی لا ء کا لج میںکیفٹریا اور نئے بلاک کا افتتاح کیا۔