شاہ زین بگٹی کامیابی ، سپریم کورٹ نے این اے 259کے 29پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

بدھ 18 ستمبر 2019 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے این اے 259کے 29پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا ہے ۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جے ڈبلیو پی کے شاہ زین بگٹی کی دوبارہ الیکشن کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹا دی ۔ عدال تنے کہاکہ الیکشن کمیشن 90 دن میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی مخالف امیدوار طارق کھیتران نے چیلنج کی تھی ،الیکشن ٹربیونل نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا ،سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم فریقین کی رضامندی سے جاری کیا