پینٹاگون کی جانب سے سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی منصوبہ بندی شروع

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشاورت کے لیے آج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 17:16

پینٹاگون کی جانب سے سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ جس کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

اس بارے میں حتمی مشاورت کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جو سعودی حکام سے بات چیت کریں گے کہ جوابی کارروائی کب اور کیسے کی جائے گی۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جوابی کارروائی کا انحصار سعودی ردعمل پر ہو گا۔اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پومپیو کی ریاض سے واپسی اور امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی کی تقرری تک کوئی اقدام نہیں اُٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ کا خیال ہے کہ جلد بازی میں کوئی احمقانہ قدم نہ اُٹھایا جائے۔ اس سے پہلے جنرل اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا جائے جس میں ایران کے خلاف رائے ہموار کی جائے۔ ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکہ نے ایرانی آئل ریفائنریز کے ساتھ سائبر حملوں کا جائزہ لیا تھا۔جبکہ سعودی حکام کو حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کا سرکٹ بورڈ درست حالت میں ملا ہے جسے ایران عراق سرحد سے اڑایا گیا تھا۔