چونیاں میں معصوم بچوں کے قتل کے اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ اوررنج ہوا،

متاثرہ خاندانوں کوہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا، کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سردار عثمان بزدار

بدھ 18 ستمبر 2019 18:33

چونیاں میں معصوم بچوں کے قتل کے اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ اوررنج ہوا،
لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چونیاں میں معصوم بچوں کے قتل کے اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ اوررنج ہوا ہے اورغمزدہ خاندانوں کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اورحکومت یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی اورمتاثرہ خاندانوں کوہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اوراس کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

(جاری ہے)

انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔انہوںنے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طورپر انصاف دلانا میرا فرض اورذمہ داری ہے ۔ جن درندہ صفت ملزمان نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ ایسا گھناؤنا جرم کرنے والے انسان نہیں درندے اور دھرتی کا بوجھ ہیں۔ معصوم بچوںکے قتل پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور کھڑی رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے بچوںکے قتل کے دلخراش واقعہ پر غمزدہ خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔