ریٹائرڈ اور سرکاری ملازمین کو 3سال کیلئے واپس ڈیوٹی دینا حق تلفی ہے ‘رہنما تحریک انصاف ملک سمندرخان کاسی

بدھ 18 ستمبر 2019 22:03

,کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین اور سرکاری ملازمین کو 3سال کیلئے واپس سرکاری ڈیوٹی یا وائس چانسلر کوتوسیع دینا سینئر ملازمین اور سینئر تجربہ کار پروفسرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف اور حق تلفی ہے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دور سے بلوچستانی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور بیوٹمز کے وائس چانسلر فاروقبازئی جیسے لوگوں کو بروقت توسیع دینے پر طلباء اور طالبات روز اول سے احتجاج پر ہیں مگر اس کے باوجود طلباء وطالبات پر مسلط کردیتے ہیں اور یہی لوگوں نے سرکاری ملازمتوں پر اپنے ہی لوگوں پر کو لگایا ہے جس کا واضح ثبوت حالیہ بیوٹمز کے وی سی نے اپنے ہیافراد کو ملازمت پر لگائیں اور سینئر پروفیسرز جواب ریٹائر منٹ کے قریب ہیں جس سے ان کا تجربہ اور سینئر شپ متاثر ہورہی ہے جو معیاری تعلیم کے ساتھ دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کو چاہیے کہ حالیہ نوکریوں پر جو ملازمین لگائے گئے ہیں ان تمام کا لٹ اخبارات میں شائع کرے تاکہ دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے اور آئند کیلئے یہ توسیع کا سلسلہ بند کیا جائے اور قابل ایماندار اور تجربہ کار اساتذہ کا حوصلہ شکنی نہ ہو جائے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو سفارش کا بازار گرم اور میرٹ کی نفی جاری رہے گی اور قابل اساتذہ کے تجربے سے طلباء وطالبات معیاری اور اور تجربہ کار پروفیسر کے استعفادے سے محروم ہوجائیں گے جس سے محکمہ تعلیم کوشدید نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے ۔