سپریم کورٹ، این اے 259 سے متعلق انتخابی عذرداری کیس میں 29پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار

بدھ 18 ستمبر 2019 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ این اے 259 سے متعلق انتخابی عذرداری کے کیس میں 29پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس حوالے سے دائراپیل خارج کردی ہے۔ بدھ کوجسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جے ڈبلیو پی کے شاہ زین بگٹی منتخب قراردیئے گئے تھے جس کومخالف امیدوار طارق کھیتران نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیاتھا۔

بعدازاں ٹریبونل نے فریقین کی رضامندی سے حلقے کی29پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دیا لیکن اس کے باوجود ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میںاپیل دائر کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے ٹریبونل کافیصلہ برقراررکھا اورہدایت کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائے۔