Live Updates

معاشی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس سدباب کیا جائے ،بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی ملک کے لئے زہر قاتل ہے ،محمد اشرف بھٹی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو عمران خان کینسر کے ہسپتال کا کریڈٹ لیتا ہوا نہیں تھکتا تھا تو آج اسی عمران خان نے کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات کو بند کرکے انہیں مال روڈ پر احتجاج کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس سدباب کیا جائے بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی ملک کے لئے زہر قاتل ہے ملک غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے قوم حکومت سے مایوس ہے حکومت کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوا ہے حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے انقلابی اور فوری اقدامات کرے حکمران غریبوں کو نہیں غربت کو ختم کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کے ذریعے زیادہ دیر ملک کو نہیں چلایا جا سکتا حکومت اپوزیشن کی تجاویز کی روشنی میں بجٹ میں تبدیلیاں کرے حکومت میثاق معیشت کے لئے اپوزیشن سے مزاکرات کرے ملک کو معاشی بحران سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے خراب معیشت ملکی سالمیت کے لئے شدید خطرہ ہے معیشت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے حکومت اپنے رویہ میں لچک پیدا کرے اور اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرے کیونکہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاسی عدم استحکام ملکی مفاد میں نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات