یونین کونسل ملاکنڈ کی عوام کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج

بدھ 18 ستمبر 2019 23:06

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) یونین کونسل ملاکنڈکی عوام نے یونیورسٹی وومن کیمپس اور لفٹ ایریگیشن سکیم میں مقامی افراد کی بھرتی سمیت گرڈ سٹیشن سے فیڈرکے جائز مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا. پیران چوک میں یو سی ملاکنڈ کے مختلف دیہات رنگ محلہ پیران بنجو کنڈرو ڈیسہ بگردرہ جلا ل کوٹ اور چپل کی عوام کے مظاہرے سے سابق ناظم پیر عظمت شاہ، جماعت اسلامی کے رہنماء رشید خان اور پیپلز پارٹی کے مقامی صدر پیر شیر علی خان نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے وومن کیمپس رنگ محلہ اور لفٹ ایریگیشن سکیم کی کلاس فور آسامیوںپر مقامی افراد کا حق ہے، یہ بھرتیاں سرعام مرو جہ قر عہ اندازی کے ذریعے کی جائیں۔ انہوں نے بٹ خیلہ گرڈ سٹیشن سے پیران کیلئے فیڈر گل نرگس ٹیوب ویل کو فوری چالو کرنے اور لینڈ سیٹلمنٹ کا طریقہ کار آسان بنانے کا مطالبہ کیا۔