شہداد پو ر کے علا قے میں ہو نے والے سگ گذیدگی کے واقعہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ کا اپنی گہر ی تشویش کااظہا ر

سندھ کی نا اہل تر ین حکو مت عوام کو صحت اور علا ج ومعالجہ کی سہو لیا ت فر اہم کر نے میں بری طر ح ناکام ہے،اراکین سندھ اسمبلی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہداد پو ر کے علا قے میں ہو نے والے سگ گذیدگی کے واقعہ پر اپنی گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کی نا اہل تر ین حکو مت عوام کو صحت اور علا ج ومعالجہ کی سہو لیا ت فر اہم کر نے میں بری طر ح ناکام ہے بچے کو کتے کے کاتنے کی ویکسن شہداد پو ر میں میسر نہ آسکی تو والد ین بچے کو لا ڑکا نہ لے کرپہنچے لیکن ویکسن وہا ں بھی دستیا ب نہیں تھی اطلا عات کے مطا بق کہ یہ ویکسن پو رے سندھ میں دستیا ب نہیں ہے اور سگ گذیدگی کے واقعات بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں سندھ حکو مت پر یہ حقیقت سوالیہ نشان بن گئی کہ ان کے گڑھ لا ڑکا نہ سمیت سندھ میں صحت کی سہو لیا ت انتہا ئی نچلی سطح پر ہیں جو عوام کیلئے اذیت کا با عث ہیں اراکین سندھ اسمبلی نے گو رنر سندھ اور وزیر اعظم پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ سندھ کی نا اہل حکومت کی مجرما نہ غفلت کا نو ٹس لیا جا ئے اور عوام کو بنیا دی سہو لتیں فر اہم کی جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :