مہنگائی نے سرکاری ملازمین جینا دوبھرکردیاہے‘ایپکا

وفاقی اورصوبائی بجٹ میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میںمحض10فیصداضافہ کرنے کے بعداب تک مہنگائی میں 200فیصدتک اضافہ کیاجاچکاہے

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ایپکا کے ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ،جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں،میونسپل کارپوریشن ایپکاکے چیئرمین عامر اعوان، صدر محمد رضوان گجر،جنرل سیکرٹری شہبازاحمد جٹ، سینئرنائب صدر پنجاب رانامحمداحمد خاں،چیئرمین رانایاسرخورشید، میاں مقصودصوفی عبدالحفیظ،وارث گجر، چوہدری جاوید، شاہدامین،قاسم نور، سعادت بلوچ،آصف گل،چوہدری قاسم،جمیل خان خٹک،شیخ جمیل،راضون چٹھہ،یٰسین بلوچ،پرویزبسرا،حکیم خان نیازی،تجمل حسین اور دیگر عہدیداران مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مہنگائی نے سرکاری ملازمین جینادوبھرکردیاہے، سہولیات دینے کی دعویدارحکومت نے آئے روزمہنگائی کرنے اورنت نئے ٹیکس لگانے کا ٹھیکہ لے لیا۔

(جاری ہے)

حکومت کے ان اقدامات سے ملازم پیشہ طبقہ شدیدمشکلات کا شکارہوگیاہے ،وفاقی اورصوبائی بجٹ میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میںمحض10فیصداضافہ کرنے کے بعداب تک مہنگائی میں 200فیصدتک اضافہ کیاجاچکاہے۔انتخابی مہم میں ٹیکس لگانے والوںکو چورکہنے والی حکومت نے کفن پر بھی ٹیکس عائد کردیاہے ۔ چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ موجودحکومت سرکاری ملازمین کے لئے ایک عذاب بن چکی ہے ،مہنگائی اورتنخواہوںمیں ناکافی اضافے کے باعث ملازمین سٹرکوںپر رل رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،چوہدری امتیازاحمدتتلہ نے مطالبہ کیاکہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوںمیں50 فیصد اضافہ کیاجائے، سابقہ ٹیکس چھوٹ( 12لاکھ) کو بحال کیاجائے،امتیازی سلوک کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک بھرکے تمام ملازمین کو کرایہ مکان سال2008کی بجائے نئے سکیلوںپردیاجائے، وفاقی جونیئرکلرک کو گریڈ11 جبکہ سینئرکلرک کو گریڈ14دیاجائے،ملک بھرکے درجہ چہارم کے ملازم کو گریڈ5دیاجائے اور دیگر صوبوں کی طرزپر گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر اداکرنے کی منظوری کافی الفوراعلان کیا جائے،محکمہ تعلیم سمیت تمام محکمہ جات میں درجہ چہارم کے ملازمین کو جونئرکیاجائے۔