سرگودھا،دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کے راہنما کو قتل کر دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) قصبہ بھاگٹانوالہ مین بازار میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کے راہنما کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔پولیس نے مقتول نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی چک 23 جنوبی مانڈیانوالہ سے تحریک انصاف کے مقامی راہنما ملک خالد اعوان مین بازار بھاگٹانوالہ میں موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گیا پولیس تھانہ بھاگٹانوالہ نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مقتول کی علاقہ میں دشمنی بھی بتلائی جا رہی ہے۔تاہم پولیس مصروف کاروائی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔پولیس حکام نے بھی دن دیہاڑے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔