خورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کا کام نہیں ہے ،انہیں نیب نے گرفتار کیا ہے،شفقت محمود

فضل الرحمن کے پاس ہے کیاوہ اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں ،ان کے لئے ہم کافی ہیں،وفاقی وزیر تعلیم کا فیوچر کانفرنس سے خطاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:35

خورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کا کام نہیں ہے ،انہیں نیب نے گرفتار کیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کا کام نہیں ہے ،انہیں نیب نے گرفتار کیا ہے ۔ پرائیوٹ پارٹیز کے معاملات میں نیب کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ فضل الرحمن کے پاس ہے کیاوہ اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں ۔ فضل الرحمن کے لئے ہم کافی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کراچی میں فیوچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شفقت محمود نے کہا کہ فیوچر کانفرنس کا مقصد پاکستان کے لیے مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کرنا ہے ۔ہم چاہتے ہیں ملک کا امیج دنیا میں بہتر جائے۔کانفرنس سے پاکستان کا پر امن امیج دنیا کو جانے کا موقع ملا ہے۔انہوںنے کہا کہ صرف گرفتاری نہیں احتساب کا پورا عمل ہونا چاہیے اور اس کی شفافیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پرائیوٹ پارٹیز کے معاملات میں نیب کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

فضل الرحمن کے پاس ہے کیاوہ اپنی سیٹ بھی ہار گئے ہیں ۔تمام گرفتاریاں نیب کی طرف سے ہیں ۔ہمارے ارکان بھی تین مہینے بند رکھے گئے اور کیس ثابت نہ ہوا تو رہا کیے گئے ۔را گرفتاریوں سے تعلق نہیں خورشید شاہ سے بھی کچھ ہوگا تو پتہ چلے گا ۔اگر نیب کسی کو گرفتاری کرتی ہے تو اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے ۔شفقت محمود نے کہا کہ شفافیت کا ایسا عمل ہو کہ الزام اور شک نہ ہوں ۔مولانا کی تحریک میں مدرسے کے بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے مگر وہ خود ہار چکے ہیں۔ان کا مدارس کے بچوں کا استعمال کرنا درست نہیں۔انہوںنے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیشن میں ایچ ای سی کے کردار کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں