غیر مسلموں قیدیوں کو جیلوں کے اندر عباد گاہیں فراہم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پنجاب کی جیلوں میں قید غیر مسلموں کو جیلوں کے اندر عباد گاہیں فراہم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جیلوں میں قید مسلم کمیونٹی کے لیے جیل کے اندر مسجد کی سہولت موجود ہے لیکن جیلوں میں قید غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہ نہیں بنائی گئی ۔ جیلوں میں قید غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہیں نہ بنانا آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے ۔ آئین پاکستان مذہب کی آزادی کی بات کرتا ہے، اقلیتوں کے لیے جیلوں میں عبادتگاہیں نہ بنانا خلاف قانون ہے۔استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو پنجاب بھر کی جیلوں میں غیر مسلموں کے لیے عبادگاہیں بنانے کا حکم دے ۔