دیہی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ لوگوں کے مسائل کرنا ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، میاں فرخ حبیب

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے سمندری روڈ پر آبادی روشن والی میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا ۔میاں اسلم ، میاں نبیل ارشد ،چاچا روشن ، بلال گجر ، شہزاد رحمانی و دیگر کارکن اور عمائدین علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیہی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ لوگوں کے مسائل کرنا ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سوئی گیس سے محروم آبادیوں کو میگا پراجیکٹ کے تحت یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ وہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے پوری طرح باخبر ہیں اور انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ قت کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب جب روشن والی آبادی پہنچے تو حلقہ کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور سوئی گیس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ۔