تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گرائونڈ میں کل منعقد ہو گی

آئین کی اسلامی شقوں ،ختم نبوت وناموس رسالتؐ ایکٹ کے تحفظ کا عہد کیا جائیگا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ملت اسلامیہ کی بین الاقوامی جماعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سالانہ تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس بتاریخ 21ستمبر بروزہفتہ بعدنماز مغرب بمقام کرکٹ گرائونڈ وحدت روڈ لاہور میں صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد اورپیرناصر الدین خاکوانی نائب اُمرا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی صدارت میں منعقد ہوگی اس تاریخ ساز کانفرنس سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ومشائخ عظام، تاجر، وکلاء اورمقتدر دینی،سیاسی قائدین جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جے یو پی کے سربراہ الشاہ اویس نورانی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسرسنیٹرعلامہ ساجدمیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹرسراج الحق نائب امیرلیاقت بلوچ مہتمم جامعہ اشرفیہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمدحنیف جالندھری جمعیت علماء اسلام کے (س)کے مرکزی امیرمولانا حامد الحق حقانی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما سید ضیاء اللہ شاہ بخاری مرکزی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری ، امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور شیخ الحدیث ، مولانا مفتی محمدحسن،سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین ، مولانا سید محمود میاں ،شیخ الحدیث مولانا محب النبی جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں مولانا اللہ وسایا ،مولانامحمد اسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم،پیررضوان نفیس ،مولانا اشرف گجر، حافظ نصیراحمداحرار ،مولانا قاری عبدالعزیزسمیت جید علماء کرام شرکت وخطاب کرینگے۔