فیصل آباد، شہراور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنیکا سلسلہ عروج پر

80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سر راہ بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی سامان چرا لیا گیا۔ چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی و قیمتی سامان بھی چرا لیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) شہراور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنیکا سلسلہ عروج پر،80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سر راہ بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی سامان چرا لیا گیا۔ چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی و قیمتی سامان بھی چرا لیا۔ واقعات کے مطابق آج صبح سویرے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ملت روڈ میں اعجاز سے مسلح موٹر سائیکل سوار افرا دنے 50 ہزار کی نقدی چھین لی۔

غوثیہ آباد میں یٰسین کے گھر سے نامعلوم چور قیمتی سامان لے اڑے۔ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں چونگی نمبر 8 سے ذوالفقار سے 3 ہزار کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا۔ سٹی سمندری میں سدھار بائی پاس سے منور کے گھر سے مسلح افراد نقدی وغیرہ چھین کر لے گئے پولیس نے واردات بوگس قرار دے دی۔

(جاری ہے)

تھانہ مدینہ ٹائون میں عمر ٹائون کے علاقہ سے زینب کی کار ٹیوٹا نمبری اے جے ڈبلیو 212 ماڈل 2018ء نامعلوم چور لے اڑے۔

جلہ موڑ میں بابر سے نقدی 20 ہزار چھین لی گئی۔ کراڑی میں حنان اور ساتھی سے نقدی و موبائل چھین لئے گئے۔ جھمرہ کے علاقہ برج پنڈ میں انصرکے گھر سے 5 تولے سونا اور نقدی چرا لی گئی پولیس نے واردات بوگس قرار دے دی۔ کینال روڈ میں شفیق سے موبائل و نقدی چھین لی گئی۔ پل بنگلہ میں ظہور احمد کی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔ قمر گارڈن میں وقاص کا لیپ ٹاپ اور موبائل چرا لیا گیا۔

قائداعظم پارک میں آصف سے نقدی اور ایل سی ڈی چھین لی گئی۔ 115 ج ب میں محمود کی حویلی سے دو بھینسیں چرا لی گئیں۔ سٹی جڑانواہل میں علوی پارک سے عبدالرحمان کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔ رشید آباد میں عامر کے گھر سے تالے توڑ کر چور نقدی وغیرہ لے گئے۔ 66 ج ب میں راشد کی دکان سے جوس وغیرہ چرا لئے گئے۔ غلام محمد آباد میں پاکستان چوک سے عبداللہ سے نقدی 6 ہزار چھین لی گئی۔

7 ج ب میں احسان علی سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا۔ گلشن عزیز کالونی میں ثمر کے دفتر سے قیمتی سامان چرا لیا گیا۔ سنبل چوک میں ناظم کی 3 موٹریں چرا لی گئیں۔ جھمرہ کے علاقہ میں قائدآباد سے بابر کی موٹر سائیکل چرا لی گئی۔ قائداعظم پارک سے عمر کی موٹر سائیکل بھی چور لے اڑے۔ سٹی سمندری میں بابر کی موٹر سائیکل ایف ڈی کیو 9416 ماڈل 2014ء بھی چوری ہو گئی۔

چنیوٹ بازار میں وسیم، پارک چوک سے احتشام، چائنہ روڈ سے اکبر، کوہ نور کے چوک سے آصف، مدینہ ٹائون میں عبدالوہاب، ستیانہ میں نبیل، ارشد ٹائون میں اختر، نذیر ٹائون میں عرفان کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ محلہ عیدگاہ گلی نمبر 2 میں واجد کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار کی نقدی، 75 ہزار کے بانڈز اور 3 تولے زیورات مسلح افراد چھین کر لے گئے۔

روڈالہ کے علاقہ میں عاشق کو لوٹ لیا گیا۔ سٹی جڑانوالہ میں سبزی منڈی سے شفیق سے 55 سو روپے و موبائل چھین لیا گیا۔ ملت چوک میں تنویر سے نقدی لوٹ لی گئی۔ گٹ والا پارک سے احتشام، کھرڑیانوالہ میں آصف بھی لٹ گیا۔ صدر کے علاقہ گلفشاں ڈی بلاک میں ذیشان کی موٹر سائیکل ڈاکوئوں نے چھین لی۔ بلوچنی کے علاقہ میں عطاء محمد، گورونانک پورہ میں غیور، ماموں کانجن میں فرح جمیل سے نقدی وغیرہ چھین لی گئی۔

بٹالہ کالونی میں طلحہ، نشاط آباد میں اخلاق، صدر تاندلیانوالہ میں کلثوم، حمید چوک میں ساجد، سمندری کے 66 چک میں تنویر کو بھی لوٹ لیا گیا۔ 138 گ ب اور 228 گ ب میں چور بجلی کی تاریں لے اڑے۔ 412 گ ب میں ذوالفقار سے نقدی چھین لی گئی۔ 601 گ ب میں فیصل ، 594 گ ب میں اللہ دتہ، گلشن کالونی میں ریاض احمد، 122 گ ب میں خادم حسین نقدی و قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈاکوئوں کے گروہ نے 65 گ ب میں مظہر عباس کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ کے قریب نقدی و دیگر سامان چھین لیا۔ سٹی ٹرمینل جی ٹی ایس میں شبیر سندھو، النجف کالونی میں طارق، گٹ والا میں سلیمان، 208ر۔ب میں ساجد امین، تاج کالونی میں عثمان حسین، پنسوتہ ٹائون میں احمد علی، نثار کالونی میں نذیر احمد، 243 ر۔ب میں امتیاز بھی لٹ گئے۔ 225 ر۔ب میں محمد احمد کی کار نمبری ایل ای ایف 7042 و نقدی موبائل چھین لیا گیا۔ راجہ چوک میں زاہد، حسیب شہید کالونی میں بلال، فیکٹری ایریا میں شاہد علی، فیکٹری ایریا میں 1122 آفس کے قریب ذیشان، رضا آباد میں نعیم، جھنگ بازار میں اورنگزیب، گلبرگ میں رضوان، اکبر آباد میں وقار نقدی و قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھا۔