پیس کونسل پاکستان کی جانب سے چانڈ کا میڈ یکل کا لج لا ڑ کا نہ کی طالبہ نمر تا چند انی کے قاتلوں کی گر فتاری کیلئے احتجاجی مظا ہر ہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پیس کونسل پاکستان کی جانب سے چانڈ کا میڈ یکل کا لج لا ڑ کا نہ کی طالبہ نمر تا چند انی کے قاتلوں کی گر فتاری کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے آپا شیریں شورو،کشن چند ،مختیار خلجی ،امر شی ٹھا کر اور کشور کما ر کی قیا دت میں احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا مظا ہرے میں طلبا ء وطا لبا ت کی بڑ ی تعداد شریک تھی ،اس موقع پر رہنما ئو ںنے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نمر تا چند انی کے قتل کی انکو ائر ی پاکستان کے خفیہ اداروں سے کر ائی جا ئے اور نمر تا کے قتل میں ملو ث پو شید ہ چہر وں کو سامنے لا یا جا ئے اور گر فتار کرکے پھا نسی پر لٹکا یا جا ئے ،انہو ںنے کہا کہ ایک نمر تا کا قتل نہیں ہو ا ہے بلکہ پو ری قوم کے شعور کا قتل ہو ا ہے اور پو را سندھ نمر تا کے قتل واقعہ پر سوگ وار ہے ،انہو ںنے مطا لبہ کیا کہ قاتلوں کو گر فتار کرکے سر ے عام پھا نسی دی جا ئے ۔