سپائس 2000 بموں کی پہلی کھیپ اسرائیل سے بھارت پہنچ گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:25

سپائس 2000 بموں کی پہلی کھیپ اسرائیل سے بھارت پہنچ گئی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) بھارت کو اسرائیل کے سپائس 2000 بموں کی پہلی کھیپ گوالیار کے ایئر بیس پر پہنچ گئی ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابقاسرائیل کی ایک کمپنی نے بھارت کو سپائس 2000 بم بھیجنے شروع کر دیئے ہیں جن کی پہلی کھیپ حال ہی میں گوالیار پہنچی ہے۔گوالیار بھارتی ایئر فورس کے میراج طیاروں کا مرکز ہے اور بھارت نے اپنے میراج جنگی طیارے اس ایئر بیس پر رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپائس 2000 بموں کو گوالیار اس لیے بھیجا گیا ہے کیونکہ صرف میراج طیارے ہی ان اسرائیلی بموں کو اہداف پر داغنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارتی ایئر فورس نے اسرائیل کے ساتھ 250 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مارک 84 قسم کے بموں کی خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ۔اس سال جون میں انڈین ایئر فورس نے بم تیار کرنے والی کمپنی کے ساتھ ایک اور معاہدے پر دستخط کیے جس میں ایک سو سے زیادہ بم ایمرجنسی کے پیش نظر فوری فراہم کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی بم ہیں جن کو رواں سال فروری میں بھارتی فٖضائیہ کے لڑاکا طیارے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ بالا کوٹ میں پے لوڈ کی صورت میں جنگل میں گرا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔