وائس چانسلرپشاوریونیورسٹی کا یونیورسٹیوں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس سلسلے میں سیکرٹری اعلی تعلیم منظور احمد کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق وائس چانسلر نے کہا ہے کہ بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ اورطلبہ میں پائی جانے والی بے چینی یکسر ختم ہو جائے گی اور یونیورسٹی پیشہ ورانہ طور اپنی سرگرمیوں میں مزید بہتری لا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :