Live Updates

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمر تنویر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے اوربھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تمام عالمی تنظیموں کی کشمیر کی صورتحال پر خاموشی پر پر اظہار تشویش ہے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں یہ وہ خون ریزی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریںاورکشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات