حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی

گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر ملنے کا امکان ہے۔ نجی کمپنی یونائیڈ انرجی آف پاکستان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 ستمبر 2019 17:27

حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) وفاقی حکومت اورعوام کیلئے بڑی خوشخبری ملی ہے کہ یونائیڈ انرجی آف پاکستان نے گولارچی میں خام تیل اورگیس کے2 بڑے ذخائر دریافت کرلیے، تیل اور گیس کے ذخائر کی تعداد 8 ہو گئی ہے، علاقے میں تیل اور گیس کے مزید ذخائرکی تلاش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی یونائیڈ انرجی آف پاکستان نے گولارچی کے علاقے کھورواہ کے قریب خام تیل اورگیس کے دو بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گولارچی میں تیل اورگیس کے مزید ذخائرکی تلاش جاری ہے۔ تیل اور گیس کے ذخائر کی تعداد 8 ہو گئی۔ یونائیڈ انرجی آف پاکستان علاقے میں کافی عرصے سے ذخائر تلاش کررہی تھی۔ مزید برآں کوہاٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت کیے۔

(جاری ہے)

یہ ذخائر چنداویل 5 میں دریافت ہوئے ہیں جہاں ابتدائی ٹیسٹ اور تجزیئے کے دوران معلوم ہواہے کہ نئے ذخائرسے روزانہ 76 بیرل تیل اور 5 لاکھ 12 ہزارمکعب فٹ گیس پیداہوگی۔

یہ چنداآئل فیلڈ میں وارگل فارمیشن میں پہلی دریافت ہے۔آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کے مطابق یہ کنواں 5440 میٹر گہرائی تک کھوداگیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ تیل و گیس کی نئی دریافت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔واضح رہے کہ قدرتی وسائل سے مالامال کوہاٹ ڈویژن میں اس سے قبل بھی قدرتی گیس اور تیل کے تقریباً تین درجن ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔نئے ذخائر اوجی ڈی سی اور دیگر کمپنیوں زیورپٹرولیم کارپوریشن اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی مشترکہ سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔ یاد رہے کیکڑا کے مقام پر سمندر میں گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن فی الحال غیرملکی کمپنی گیس کے ذخائر نکالنے میں ناکام رہی ہے۔