Live Updates

کھیلیں انسانیت کے رشتوں کو مضبوط کر تی ہیں,ایم پی اے ساجدہ یوسف

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:19

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ایم پی اے ساجدہ یوسف نے کہا ہے کہ ،کھیلیں انسانیت کے رشتوں کو مضبوط کر تی ہیں ،صحت مند سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی تشکیل کی ضامن ہیں ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے تحت وزیر اعلی پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، کھیلوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کھیلوں کے زریعے ڈسپلن ، حو صلہ پیدا ہونے کے ساتھ قومی جذبہ حب الوطنی بھی پیدا ہوتی ہے،کھلاڑی امن کے سفیر ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کے افراد نسل نو کو کھیلوں کی طرف راغب کریں تاکہ ان کی مخفی صلاحیتں اجاگر ہوںاور وہ بہترین طریقے ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنی توانیا ںصرف کر سکیں ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کرکٹ میلہ کی منعقدہ قتریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ضلعی آفسیر اطلاعات سید سلمان حسن ، ضلعی سپورٹس آفسیر فیصل عمران وٹو ، تحصیل سپورٹس آفسیر شفقت رسول ، صالح محمد ، محمد شریف ، ریاض وٹو سمیت تماشائیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، علاوہ ازیں کرکٹ میچ پاکپتن کنگز اور پاکپتن گرین کے مابین کھیلا گیا ، کانٹے دار مقابلہ منعقد ہوا پاکپتن گرین نے اپنے مد مقابل ٹیم کو شکست دے کر فتح حا صل کی ، اسی طرح پاکپتن لائنز اور پاکپتن کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا ، جس میں پاکپتن الائنز نے اپنے مد مقابل ٹیم پاکپتن سٹار کو شکست دے کر فتح حا صل کی ، ضلعی آفسیر اطلاعات سید سلمان حسین نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کو معاشرے کی ناہمواریوں اور منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھتی ہیں ، ان کے عزم کو پختہ کرنے اور منزل حا صل کرنے کی جستجو میں اضا فہ کرتی ہیں ، دریں اثناء ایم پی اے ساجدہ یوسف ، ضلعی آفسیر اطلاعات سید سلمان حسین فاتح اور رنراپ ٹیم کے کھلاڑیوں کی حو صلہ افز ائی کی ، ایم پی اے ساجد یوسف نے شکستہ زدہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناکامی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ، کسی بھی کھلاڑی کو حو صلہ نہیں ہارنا چاہیے بلکہ اپنی فتح کے ھصول کیلئے مزیدمضبوط عزم حو صلے اوجذبے سے سرشار ہوکر کام کرے تو اس کی کامیابی یقینی ہے ، علاوہ ازیں ڈی اوسپورٹس فیصل عمران وٹو نے ایم پی اے ساجدہ یوسف ، سید سلمان حسین کا ٹیموں سے تعارف کرایاگیا ، ایم پی اے ساجدہ یوسف ، ضلعی افسیر اطلاعات نے فتح حا صل کرنے والی اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کی حو صکہ افزائی کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات