خیبر پختونخوا ریسکیو 1122ایمرجنسی ٹرنینگ اکیڈمی کوہاٹ کے قیام کی منظوری دیدی گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) اکیڈمی کے قیام پر 14کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جبکہ یہ اکیڈمی (124)کنال 9مرلے رقبے پرتعمیر ہوگی۔اکیڈمی کے قیام سے صوبے بھرکے ریسکیو عملے کو تربیت دی جائے گی۔اپنی نوعیت کی اس واحد اکیڈمی میں ریسکیو ایمرجنسی سروسز 1122کے ہر کیڈر کے ملازمین کو تربیت دی جائے گی۔ جس کے قیام کے بعد صوبہ تربیت کے عمل میں خود کفیل ہو جائے گا۔

اس اکیڈمی کے قیام سے صوبہ خیبر پختونخواہریسکیو سروسز خود تربیت فراہم کرے گی۔ جبکہ ابھی تک یہ تربیت لاہور میں حاصل کی جاتی تھی۔ اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے مشیر تعلیم ضیااللہ خان بنگش نے کہا کہ ایمرجنسی ریسکیوسروسز اکیڈمی گنڈیالی تحصیل و ضلع کوہاٹ میں قائم کی جائے گی جسکے لئے محکمہ مواصلات و تعمیرات نے کنسلٹنسی سروس کے لئے اشتہارات بھی شائع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ریسکیو 1122عوامی خدمت کا ایک عظیم ادارہ ہے ۔جسکی بدولت ایمرجنسی صورتحال میں عوام کو بہت زیادہ ریلیف ملتا ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ٖفلاح کی غرض سے ریسکیو 1122سروسز کو کامیابی کیساتھ مختلف اضلاع تک توسیع دی گئی ہے۔ جس سے عوام کے مسائل اور مشکلات انکے دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ جبکہ صوبے کی اپنی اکیڈمی کے قیام سے ریسکیو 1122ایمرجنسی سروسز میں مزید نکھار آئے گا۔