چیف میڈیکل آفیسر الائیڈہسپتال کا پرسنل اسسٹنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:43

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مارکرچیف میڈیکل آفیسر الائیڈہسپتال کے پرسنل اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کو چک نمبر 161 ج ب کے رہائشی محمد ریاض نے درخواست گزاری تھی کہ الائیڈ ہسپتال میں چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد سلطان کا پرسنل اسسٹنٹ( پی ای)مبشر اس سے میڈیکل سر ٹیفکیٹ کے عوض 15 ہزارروپے رشوت طلب کر رہا ہے جس پراینٹی کرپشن ٹیم نے سول جج اسلم گادھی کی سربراہی میں چھاپہ مارکرپی اے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار اوراس سے رشوت لی گئی رقم قبضہ میں لے کر تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر34/19 درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :