نریندرمودی کی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے کشمیر کارڑ استعمال کر رہی ہے،پرتاپ سنگھ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:11

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) کانگریس کے رہنما اور راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کچاریہ واس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے اقدا م کو اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوںنے جے پور میں پارٹی کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں کشمیر کارڑ کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پرتاب سنگھ کاکہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت کے گزشتہ سو رزعوام کو کچھ نہیں دے سکے۔