Live Updates

وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کے لئے امید کی کرن ہیں،رؤف احمد باجوہ

اتوار 22 ستمبر 2019 00:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف احمد باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کے لئے امید کی کرن ہیں ۔ حکومت کامیابی کے ساتھ قومی مسائل حل کر رہی ہے ۔ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ اور پاکستانیوں کے ساتھ بہتر رویہ حکومت بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کے بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان مسلم ممالک کی بہتر نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ عمران خان نے مسئلہ کشمیر پراپنا واضح موقف دیا ہے اور عالمی برادری پر ایک دباو ڈالا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہو گا اور کشمیری عوام کا مقدمہ حکومت عالمی سطح پر لڑے گی اوربہت جلد کشمیر آزاد ہو گا اور کشمیری عوام عمران خان کی قیادت میں کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاست کرنے والی جماعتیں کشمیری عوام کے ساتھ دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور کشمیر کا مسئلہ فوری حل نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے ۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اس پر خاموشی ترک کر کے مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائیں ۔ کشمیر آزاد ہو گا تو خطے میں امن قائم ہو گا ۔ کشمیرکی آزادی تک بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے ۔بھارت کشمیر کو آزاد کرے اور اپنی فوج کوکشمیر سے نکالے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات