وہاڑی:ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کادورہ

ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 16:21

وہاڑی:ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کادورہ
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،ڈینگی وارڈ اور سی سی یو وارڈکا معائنہ کیا ۔ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے چارمریض موجود ہیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مکمل نگہداشت اور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی ادویات اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیامریضوں اور لواحقین نے ہسپتال میں ملنے والی ادویات اور سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کومختلف جگہوں پر چیک کیا۔

اس کے علاوہ قبرستان بھٹہ اکرام الحق،نرسریوں،کارواش سنٹرز اور زیر تعمیر بلڈنگز میں کھڑے پانی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں مختلف جگہوں سے پانی کے سیمپل اکٹھے کروائے اور لیبارٹری بھجوانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کارواش سنٹر کے مالک کو پانی کھڑا رکھنے پر موقع سے گرفتار کروایا۔اور کار واش سنٹر کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ قبرستانوں،زیر تعمیر بلڈنگز اور دیگر کسی بھی جگہ پر پانی کو ہرگزکھڑا ہونے نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :