اوکاڑہ :دیپالپور کے محکمہ ہیلتھ کی من مانیاں عروج پر،کوئی پوچھنے والا نہیں

آر ایچ سی سینٹر پولی نیشن آپریٹ کے لیے آنے والی خواتین ذلیل وخوار ہونے لگی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 17:10

اوکاڑہ :دیپالپور کے محکمہ ہیلتھ کی من مانیاں عروج پر،کوئی پوچھنے والا ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے آر ایچ سی سینٹر پولی نیشن آپریٹ کے لیے آنے والی خواتین ذلیل وخوار ہونے لگی۔ آر ایچ سی سینٹر انچارج ڈاکٹر طاہرہ 2 دن سے اپنے آفس سے غیر حاضر ہے۔ آر ایچ سی سینٹر کا عملہ غریب اور نادار خواتین سے 200 روپے فیس کی مد میں وصول کر کے سارا دن بٹھا بٹھا کر شام کو گھر بھیج دیتا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے چھوٹے چھوٹے بچے گھر چھوڑ کے آتی ہیں۔

(جاری ہے)

گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے اور اوپر سے آر ایچ سی سنٹر کا عملہ بداخلاقی سے پیش آتا ہے اور رشوت کا مطالبہ کرتا ہے۔ آر ایچ سی سنٹر میں پہلے ہی ہفتے بھر میں 2 دن ہفتہ اور بدھ کام کیا جاتا ہے۔جبکہ وہ 2 دن بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پہ حاضر نہیں ہوتی۔ سنٹر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سہولیات کا مکمل فقدان ہے۔ کوئی بیٹھنے کی جگہ نہیں اورنہ ہی کوئی پینے والے پانی کا کوئی انتظام ہے۔ درجنوں خواتین نے محکمہ ہیلتھ کے خلاف احتجاج کیا اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید اور وزیر صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :