ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان اور رورل ہیلتھ سینٹر للہٰ کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 ستمبر 2019 21:34

ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان اور رورل ہیلتھ سینٹر للہٰ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔انہوں نے ٹی ایچ کیو پنڈ ادانخان میں ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی اور محکمہ صحت کی تحصیل سطح پر ٹیمیوں کو ایس او پیز کے مطابق انڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، ڈی ڈی ایچ او ،ڈاکٹرز ، ہیلتھ ورکرز اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :