تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے کٹس کی موجودگی کو یقینی بنا یا جائے، سی ای او ہیلتھ

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھاٹی ڈاکٹر رائو سلیمان زاہد نے نجی ہسپتالوںکی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن (پی ایچ ای)اور پی ایم اے کے نمائندوںپرزور دیا ہے کہ وہ ڈینگی کی وبا کو روکنے میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کریں۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے حفاظتی اقدامات کو بروئے کا رلائیںاور ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے کٹس کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نجی ہسپتالوں کے مالکان اپنے اداروں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی وارڈز وقف کریں اور مستحق مریضو ں کے علاج میں خصوصی رعایت فراہم کریں۔ انہوںنے واضح کیاکہ قدرتی آفات اللہ کی رضا کے حصول کا بہترین زریعہ ہے اور آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ کی مدد کا ر ثواب ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وباء کا شکار ہسپتال مالکان کے اقرباء بھی ہو سکتے ہیں۔لہذا اس قومی کازمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔ اجلاس میں شرکاء نے ڈینگی کے خلاف جہاد میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :