بوسیدہ دیوار گرنے سے 7 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:18

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) شنکیاری میں بوسیدہ دیوار کے نیچے آ کر بچہ جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الائی کے غریب خاندان کا رہائشی 7 سالہ بچہ محمد عرفان ولد عبدالرشید گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک دیوار اس پر آ گری۔

(جاری ہے)

والدہ کے شور شرابہ پر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور بچہ کو ملبہ سے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچایا لیکن اس وقت بچہ دم توڑ چکا تھا۔ مرحوم بچہ کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم بچہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :