حمایت اللہ اورطفیل انجم کا یوسی پلوڈھیر ی مردان کا دورہ

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) تحریک انصاف کے سابق ضلعی ممبر یونین کونسل پلوڈھیر ی مردان مظفر شاہ کی خصوصی کاوش پر مشیر وزیر اعلی حمایت اللہ خا ن اوررکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم کا یونین کونسل پلوڈھیر ی کا دورہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی ممبر پلوڈھیر ی مظفر شاہ کے انتھک کوششوں پر رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم ، مشیر وزیر اعلی حمایت اللہ خان کا ہمراہ چیف انجینئربرائے ایریگیشن اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیویونین کونسل پلو ڈھیر ی کا دورہ کیا اورپلوڈھیر ی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا دونوں نے موقع پر ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر ایریگیشن اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو پلوڈھیر ی ننگ آباد روڈ ، پلوڈھیر ی پل ، پیشکنڈو پل اور نہر روڈ پر کام میں تیزی اور جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں ۔

اس موقع پر ضلعی ممبر مظفر شاہ ،سیاب خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔