عوام کو معیاری خوارک کی فراہمی ترجیح ہے،ذیشان محسود

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) عوام کو معیاری خوارک کی فراہمی ممکن بناناادارہ کی ذمہ داری ہے اور اسلسلے میں ہماری پہلی کوشش یہ ہے ہم چھوٹی صنعتی میں کام کرنے والوں کی تربیت کاری کریں اور اس کوتربیت دیں کہ وہ کیسے خوراک کی اشیا کو تیاری کے دوران محفوظ رکھ سکتے ہیں تاکہ وہ عوام کو صحیح اور معیاری صورت میں پہنچیں اور اس سلسلے میں ہم کسی بھی قسم کی سمجھوتہ بھی نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹاون شپ کے دو کارخانوں کے کاریگروں کے لئے منعقدہ ٹریننگ سیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود ،ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر امان اللہ خان اور ڈاکٹر زبیر علی ، واصف خان و دیگر نے کیا ۔کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں تو اب بنوں میں عوام کو کافی حد معیاری اشیا ملنا شروع ہو ئی ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے کی طرف سے مختلف کارخانوں اور دکانداروں کی تربیت کاری کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اس کے علاوہ جو لوگ عوام کو غیر معیاری خوارک سپلائی کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :