تھانہ صدر کے علاقہ میں قتل ہونے والے مقدمہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 ستمبر 2019 13:01

تھانہ صدر کے علاقہ میں قتل ہونے والے مقدمہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقہ میں قتل ہونے والے مقدمہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ذوالقرنین ولد محمد اصغر ساکن سکھہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کو بتایا کہ اس کے حقیقی بھائی محمد ثقلین کو محمد رئیس اور گل منیر نے گلی کے تنازع پر ناحق قتل کردیا ہے جس پر ڈی پی او نے فوری طور پر ایس ڈی پی او ،اے ایس پی صدر سرکل حناء منور کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر انسپکٹر محمود اور ایس آئی ظہیر الدین بابر پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بنائی جنہوں نے فوری چھاپے مار کر ایک گھنٹے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر علاوقہ کے عوام نے ڈی پی او کو اس بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :