نوجوانوں میں دینی علوم کا جحان پیدا کرنا ضروری ہے‘ممنون آسوی

پیر 30 ستمبر 2019 15:41

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) کتابوں سے تعلق علم کی دولت سے مالا مال کرتا ہے۔ نوجوانوں میں دینی علوم کا جحان پیدا کرنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار معروف معروف عالم دین ممنون آسوی نے مفکر اسلام کیمپس سرجال مقامی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ کتابیں نسل نو کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتی ہیں آج انٹر نیٹ کی تباہ کاریوں اور دیگر ہلاکت انگیز رجحانات نے ہماری نئی نسل کو اندر سے کھوکھلا کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم کے لئے کتابیں بیش بہا خزانوں کی طرح ہوتی ہیں جن سے وابستہ ہو کر علم کا طالب مرادوں کے موتی پاتا ہے یہ امر افسوسناک ہے کہ کتابوں سے دوری تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے اس سلسلہ میں حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے سٹوڈنٹس کو علمی ادبی دینی تاریخی علوم کے لئے کتابوں کی طرف مائل کریں اس موقع پر انہوں نے مہمانا ن خصوصی میں کتابوں کے تحائف تقسیم کئے اور مستحق طلباء طالبات میں فری تعلیمی و دینی کتب تقسیم کیں-