شانگلہ ، جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص مٹریل کا استعمال عروج پر ،کمیشن مافیا نے منصوبوں میں سرگرم عمل
اپنی ترقیاتی فنڈپر سن ٹیج پر لیکر منصوبہ غیر معیاری بناکر متعلقہ ٹھیکیدار کو ایڈوانس میں کمپلیشن سرٹیفیکیٹ اور این او سی جاری کرنے کا انکشاف
پیر 30 ستمبر 2019 22:25
(جاری ہے)
بلدیاتی کونسلروں اور کچھ ضلعی افسران کے جیبوں میں چلے گئے ،شانگلہ کرپشن میں پہلی نمبر والا ضلع میں تحریک انصاف کے انصاف کی حکومت میں بھی کرپشن ختم کرنے میں ناکام رہا ، محکمہ ورکس اینڈ سروسیز میںاپنے مرضی کے افسران لاگاکرمفادات وصول کرتے ہیں،شانگلہ اس وقت ٹھکیداران کی رحم وکرم پرجو افسر ٹھکیداران سے ٹینڈر ،اسٹیمیٹ کے مطابق کام مانگے گا ان کا شانگلہ سے تبدیل کرنا معمول بن چکا ہے۔
ان محکموں میں ملازمین کی تنخواہیں چند ہزار جب کہ اثاثے کروروں کے ہوتے ہیں۔ بلدیاتی نظام کے تحت چار سال کے دوران ہونے والے ٹینڈروں میں مبینہ گھپلوں کے باوجود باربار ٹینڈرز جاری ہوئے ،منصوبوں میں متعلقہ ناظمین نے ٹھکیدار کو محکمہ کے اہلکاروں کو پرسنٹیج دے کر غلط مٹیریل استعما ل کیا اور بعض منصوبہ کو ہوا میں پاس کرکے پیسے جیبوں میں رکھدئے ۔صحت،تعلیم کا فنڈ بھی مبینہ طور پرنام نہاد ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ٹینڈر میں پرانے سکیموں کو شامل کرکے اس پر بھی پیسے نکلوائے، ان منصوبوں کا جس کو پوچھنا تھا وہ خود ٹھیکوں میں شامل رہا ۔کروڑوں مالیت سے منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال گنگا میں پیسے بہانا جیسا ہے ،صوبائی حکومت سارے صورت حال سے اگاہ ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہیں ۔ تحصیل وضلعی کونسلران نے اپنے حلقوں میں فنڈ اور غیر سرکاری تنظیموں سے ملنے والے پرانے سکیم کو نئے ٹینڈرز میں شامل کر کے اس پر دوبارہ پیسے نکلواتے ہیں۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسیز۔ محکمہ بلدیات اس تمام تر کاروائی میں متعلقہ محکمہ کے انجینئرز ۔افسرز سے لیکر نائب قاصد تک سارے اپنا حصہ لیتے ہیں،بلدیاتی نظام کے تحت پہلے سال کے کام کا جائزہ لیا جائے ناقص میٹریل کے استعمال کرنے،محکمہ کی جانب سے مانیٹرنگ ،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے ناظمین کی ملی بھگت اور سرپرستی کی وجہ سے وہ منصوبے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور اکثر منصوبے تو سرے ہی سے ختم ہو چکے ہیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے جاری ترقیاتی منصوبوں میں بھی ٹھکیدار کے مرضی کے مطابق ہے یہ محکمہ کمیشن لیکر بل پاس کر لیتے ہیں۔ شانگلہ میں کرپشن عروج پر ہیں جبکہ اس مضبوط مافیا کے خلاف کوئی بھی کارروائی کیلئے عملی اقدامت نظر نہیں ارہی ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.