حکومت فوری طور پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

منگل 1 اکتوبر 2019 13:44

حکومت فوری طور پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے، سینیٹر مولا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے‘ جہاں خامیاں ہیں ان کو دور کیا جانا چاہیے‘ وزراء کے بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ خامیوں کو دور کرے اور اپنی کارکردگی کا جائزہ لے۔ وزراء کے بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پالیسیوں کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ ڈینگی سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ اور اس حوالے سے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں۔